جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام ، شریعت کا پابند ہوکر زندگی گذارنے اور اپنے عائلی مسائل کے حل کے لیے محکمۂ شرعیہ سے رجوع ہونے کی ضرورت : ذمہ داران و علماء کرام کے خطابات

جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بھٹکل میں منعقد ہوا جس میں جماعت کی سال 25-2024 کی کارکردگی حاضرین کے سامنے پیش کی گئی اور جماعتی خدمات پر روشنی بھی ڈالی گئی اس موقع پر اسٹیج پر موجود ذمہ داران جماعت اور دیگر علماء نے جماعتی زندگی کو مستحکم کرنے اور اپنے عائلی مسائل کو جماعت کے بینر تلے حل کرنے پر زور دیا۔

پروگرام کا اغاز ٹھیک نو بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد عبدالہادی نے نعت پیش کی۔ استقبالیہ کلمات ٹرسٹی جماعت مولانا عبدالعلیم قاسمی نے پیش کیے جنہوں نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے جماعت کے ابتدائی دور کا تذکرہ کیا اور کہا کہ 22 ویں ہجری میں جامع مسجد اور جماعتی نظام کو قائم کرنے پر اسلاف کی قربانیاں یاد دلائیں اور اس وقت سے لے کر اج تک یہاں لوگ جماعتی نظام سے وابستہ ہے  آئندہ بھی برابر جماعت سے وابستگی رہے گی۔

نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی نے بھٹکل میں قائم جماعتی نظام کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں محکمۂ شرعیہ سے اچھی طرح فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ خاص طور پر میاں بیوی کے مسائل کو حل کرنے لیے پہلے اپنے خاندان کے کسی بڑے کے ذریعہ حل کرنے کی بات کہی۔ اگر اس طریقہ سے ممکن نہ ہوسکے تو پھر شرعی محکمات سے رجوع ہوکر اپنے مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دی۔ مولانا نے حکومتی عدالتوں سے عائلی مسائل کے لیے رجوع ہونے پر پیش آنے والی مشکلات کا تفصیلی ذکر کیا اور اسے ایک مسلمان کی شان کے خلاف قرار دیا۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی نے جماعت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس میں جماعت کی طرف سے انجام پانے والے تمام کاموں اور شعبہ جات کی کارگزاری کا بڑی تفصیل سے ذکر کیا اور ضروری معاملات میں عوام الناس سے جماعت کے کاموں میں برابر تعاون کرنے کی اپیل کی۔ جس میں بطور خاص شعبہ تبلیغ، شعبہ نہی عن المنکر، زیر تولیت مساجد کمیٹی، تصفیہ کمیٹی، جامع مسجد انتظام کمیٹی اور ان کے ذمہ داران کی طرف سے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ گوشوارہ آمد و خرچ پر تفصیلی رپورٹ جناب صادق پلور صاحب نے پیش کی۔

حاضرین کی طرف سے مختلف معاملات کے سلسلہ میں سوالات کیے گیے جس کے ذمہ داران جماعت نے جوابات دیئے۔

صدرِ جماعت ماسٹر شاہ بندری پٹیل محمد شفیع نے جماعتی نظام سے مضبوطی کے ساتھ جڑے رہنے اور اپنے مسائل کو محکمۂ شرعیہ سے شروع ہونے کی بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اللہ کے احکامات کی اتباع کرنی چاہیے۔

حاضرین میں سے کئی احباب نے اپنے تأثرات پیش کیے اور مختلف مشورے بھی دیئے جس پر جماعت کے ذمہ داران نے سنجیدگی کے ساتھ غوروخوض کرنے کا عندیہ دیا۔

دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

راہل گاندھی نے لیہ تشدد کے لیے بی جے پی-آر ایس ایس کو ٹھہرایا ذمہ دار‘

I love prphoet muhammed پوسٹر معاملہ : مولانا توقیر رضا کو یوپی پولس نے کیا گرفتار