بھٹکل : کچھ دنوں کے وقفہ کے بعد ساحلی اضلاع میں کل سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح سے تیز بارش ہوئی جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ، جگہ جگہ پانی ٹہر گیا اور گھروں میں بند ہوکر رہ گیے۔ جنوبی کنیرا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے درخت اکھاڑ دیے اور فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ سلیا تعلقہ کے کچھ حصوں میں بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی وارننگ جاری کی ہے کیونکہ کرناٹک کے ساحل کے ساتھ ہوائیں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بحیرہ عرب 28 ستمبر تک شدید بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی صورتحال رہے گی منگلورو شہر اور نیشنل ہائی وے 66 کے ساتھ ساتھ ہفتہ کی دوپہر سے لے کر رات دیر گئے تک ٹریفک کی بھاری بھیڑ کی اطلاع ملی۔ گاڑیاں آہستہ آہستہ چلیں کیونکہ ایک ہفتہ قبل ہائی وے پر بچھایا گیا پیچ ورک ختم ہو گیا تھا، جس سے ایک بار پھر گڑھے کھل گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس طرح کی بارش تقریباً ایک ہفتہ تک جاری رہنے کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔




