بھٹکل (فکرو خبر نیوز) بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض (BMA-R) جانب سے ہوٹل ایگزیکٹیو، اولیا، ریاض میں سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی آمد پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں حاضرین کو اپنے مسائل کو سیرت نبوی کی روشنی میں حل کرنے اور ہندوستان کے موجودہ حالات میں حکمت کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔
مولانا رحمانی نے اپنے خطاب میں اسلام کی تعلیمات اور نبی کریم ﷺ کی مثالی زندگی کی ہمہ گیر رہنمائی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کو صبر، دانشمندی اور قانونی نظام کے اندر رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے اور مثبت یا منفی نتائج پر ہمارا ردعمل جذبات سے بالاتر ہو کر متوازن ہونا چاہیے۔
موجودہ عالمی اور قومی حالات میں امت کے لیے حکمت، تحمل اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ پیش آنا ضروری ہے۔
جماعت کے صدر محمد عمار قاضیا، جنرل سکریٹری ارشاد احمد شیخ، سرپرست عبدالعلیم قاضیا اور سابق ایگزیکٹو ممبر حبیب اللہ محتشم اسٹیج پر موجود تھے۔
تقریب میں مختلف ہندوستانی انجمنوں کے نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں الیاس منگلور، عبدالمتین، عبدالعزیز باجپے، پی اے حمید پڈوبیدری وغیرہ شامل تھے۔
آخر میں صدر محمد عمار قاضیا نے شکریہ ادا کیا اور جنرل سکریٹری ارشاد احمد شیخ نے نظامت کی۔




