بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے  سماجی و تعلیمی سروے پر تربیتی اجلاس

بھٹکل (فکروخبرنیوز) کرناٹک حکومت کی طرف سے ہونے والے سماجی و تعلیمی سروے – 2025 (ذات پات مردم شماری) کے پیش نظر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی سماجی کمیٹی نے مجلس اصلاح و تنظیم کی سرپرستی میں اتوار کو تنظیم ہال میں ایک تربیتی اجلاس منعقد کیا۔

فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مبشر ہلّارے نے سروے کے طریقۂ کار، سوالنامے کی نوعیت اور عوامی ذمہ داریوں کی وضاحت کی اور کہا کہ ہر فرد درست معلومات فراہم کرے اور سرکاری عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے آدھار، راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی وغیرہ دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے رہنمائی کی کہ فارم میں مذہب کے خانے میں اسلام، ذات میں مسلم، ذیلی ذات میں نوائط/بیری/دیگر یا صرف مسلم اور مادری زبان میں نوائطی، اردو یا بیری درج کیا جائے۔

اجلاس میں پروجیکٹر کے ذریعہ حاضرین کو فارم بھرنے کے متعلق تمام تر تفصیلات سامنے رکھی گئیں۔

اجلاس میں فیڈریشن کے صدر مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی ، نائب صدر ایڈوکیٹ سید عمران لنکا، سماجی سکریٹری ظہیر شیخ، سماجی کارکنان اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک رہے۔

مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

https://links.fikrokhabar.com/f76c490a

فلسطین کے لیے فنڈ جمع کرنے کے الزام میں تین مسلم نوجوان گرفتار

افغانستان نےٹرمپ کی دھمکیوں کو کیا مسترد ، کہا ایک انچ زمین بھی نہیں دیں گے