بھٹکل (فکروخبرنیوز) ویلفیئر اسپتال بھٹکل میں جدید سہولیات سے لیس تین کمروں کا افتتاح نائب مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی کے دستِ مبارک سے آج صبح کی ساعتوں میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے حدیث کے حوالہ سے کہا کہ لوگوں میں بہترین وہ لوگ ہوتے ہیں جو لوگوں کے لیے نفع پہنچانے والے ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح کی خدمات اس کے ذریعہ انجام دی جارہی ہے اس سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے اسپتال کی انتظامیہ اور عملہ کی بھی ہمت افزائی فرمائی اور لوگوں کے فوائد سامنے رکھ میدانِ عمل میں ڈٹے رہنے کی نصیحت کی۔
مولانا کے ہمراہ مولانا نظام الدین ندوی بھی تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کے دوران کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ کمروں کو دیکھ کر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ بڑے بڑے نامور اسپتال کے طرز پر قائم یہ کمرے بڑے صاف اور ستھرے ہیں، اب ان کی صفائی ستھرائی کا لحاظ رکھنا اسپتال والوں کی ذمہ داری ہے جس سے مریضوں کو بھی آسانی ہوگی اور ایک اچھا ماحول انہیں فراہم ہوگا۔
اس موقع پر ممہانوں میں مکمل اسپتال کا دورہ کیا اورسہولیات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
ملحوظ رہے کہ ویلفیئر اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کیا جارہا ہے ، فیزیوتھراپی مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظامات ہیں ، ذمہ داران سے ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی گذارش کی ہے۔
اس موقع پر ویلفیئر کے ذمہ داران میں قادر میراں پٹیل ، عبدالقادرباشاہ رکن الدین ، مولانا سید زبیر مارکیٹ ، سید ابوالاعلیٰ برماور ، مولانا سید قطب ندوی وغیرہ کی موجودگی میں حافظ عبدالغنی رکن الدین کی دعا پر یہ مختصر سی نشست اختتام کو پہنچی۔




