بھٹکل (فکروخبرنیوز) حکومت کرنا ٹک کے حالیہ فیصلہ کے تحت کرناٹک اسٹیٹ پسماندہ طبقات کمیشن کی جانب سے ریاست کے تمام عوام کے سماجی ، معاشی و تعلیمی سروے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ جس کے تحت الیکٹرک ڈپارٹمینٹ (HESCOM) کی طرف سے گھروں کی درست (HOUSE LISTING) کا کام جاری ہے۔
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق اس سلسلہ میں مقامی ہیس کام کا عملہ گھر گھر جا کر اسٹیکر چسپاں کر رہا ہے جس میں ہر گھر کے لئے ایک مختص آئی ڈی دی جا رہی ہے۔ اس کے بعد متعلقہ عملہ کے افراد گھر گھر جا کر سروے سے متعلق ضروری معلومات حاصل کریں گے۔
انہوں نے عوام الناس سے گزارش ہے کہ الیکٹرک ڈپارٹمینٹ کے عملہ کو اپنے مکانوں کی دیواروں پر اسٹیکر چسپاں کرنے دیا جائے ۔ اور ان اسٹیکروں کو نہ نکالا جائے ۔ اور آئندہ سروے کے لئے آنے لے افراد کو درست معلومات فراہم کرتے ہوئے ان کا تعاون کیا جائے تا کہ سروے کو کامیاب بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق سروے کی کارروائی 22 ستمبر سے شروع ہوگی ۔ اس سے قبل اس سلسلہ میں ضروری معلومات و ہدایات مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے آئندہ دی جائے گی۔




