بھٹکل (فکروخبرنیوز) شہر کی مسجد محمد عمر الجابری میں سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبہ نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے پُراثر تقاریر پیش کیں۔ پروگرام میں بچوں نے مختلف پروگرامات پیش کیے جس سے سامعین نے انہیں اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔ عربی، اردو، انگریزی، کنڑ اور نوائطی زبانوں میں وغیرہ میں تقاریر پیش کی گئیں۔

اسی موقع پر مجلس قوۃ الإسلام ، عمر اسٹریٹ بھٹکل کے بانی محترم عبدالغفور خلیفہ کو ان کی 37 سالہ دینی و تعلیمی خدمات پر ان کی تہنیت کی گئی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شال اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا، اور حاضرین نے ان کی قربانیوں اور لگن کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام میں مسجد کے امام مولانا عبدالسمیع آرمار اور مہمانِ خصوصی استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا افضل شاہ بندری ندوی نے ایمان افروز خطابات کیے، جن میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے کی تاکید کی گئی۔




