بھٹکل کے سینئر صحافی رضا مانوی باوقار بارڈولی ایوارڈ کے لیے منتخب

انکولہ (فکروخبر نیوز) انکولہ تعلقہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھٹکل کے سینئر صحافی رضا مانوی ( ایم۔ آر۔ مانوی) کو باوقار بارڈولی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے جو ہر سال پریس ڈے کے موقع پر دیا جاتا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان ایسوسی ایشن کے صدر ارون شیٹی نے پریس ریلیز میں کیا۔

ایسوسی ایشن ہر سال پریس ڈے تقاریب کے موقع پر بارڈولی ایوارڈ پیش کرتی ہے۔ اس سال یہ ایوارڈ ایم۔ آر۔ مانوی کو پیر 8 ستمبر کو گوکلے سنٹینری ڈگری کالج میں منعقد پریس ڈے تقریب میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ رگھو کاکارمت، نائب صدر ناگاراج منجوگُنی اور دیگر ارکان کے۔ رمیش، واسودیو گُنگا، سُبھاش کریبل، اکشے نائک، ناگاراج جَنبالیکر، دیناکر نائک اور موہن دُرگےکر شریک تھے۔

ایم۔ آر۔ مانوی کا تعلق ضلع رائچور کی مانوی تعلقہ سے ہے۔ وہ گزشتہ 30 سال سے بھٹکل (ضلع اُتر کنڑا) میں صحافت ، تعلیم اور سماجی خدمت کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔ وہ اس وقت بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر، بھٹکل صدبھاؤنا منچ کے سکریٹری اور آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے کرناٹک اسٹیٹ صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کرناٹک: حادثات کے متاثرین کا فوری علاج لازمی ، ایڈوانس نہیں مانگ سکیں گے اسپتال ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

بھٹکل کی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ : تیزی سے بڑھ رہی ہے بکنگ ، عوامی رجحان میں بھی اضافہ