ہائی اسکول زونل لیول اسپورٹس  میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ : تعلقہ سطح کے لئے منتخب

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بیلکے ہائی اسکول زونل لیول کے کھیل مقابلے یکم اور 2 ستمبر 2025 کو بیلکے گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہوئے جس میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء نے شرکت کرتے ہوئے اپنا بہترین مظاہرہ پیش کیا ، طلبہ نے الگ الگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور اسپورٹس چیمپئین کااعزاز بھی حاصل کیا ان کی اس بہترین کامیابی پر صبح کی پرئیر)دعا(میں ہائی اسکول سکریٹری جناب سعداللہ رکن الدین  کی موجودگی میں ان کوانعامات سے نوزاکر ان طلبہ کی ہمت افزائی کی گئی  ،اس موقع جناب سعداللہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن  ہے کہ آپ نے کھیل کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور  طلبہ کو تعلیم وکھیل کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت و تندرستی پر  بھی نظر رکھنی چاہیئے کیونکہ اللہ کے نبیﷺ نے طاقتور مومن کو ضعیف مومن کے مقابلے میں بہتر کہا ہے۔ آج آپ کی محنت کی وجہ سے انعام کے حقدار بنے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ آپ تعلقہ سے ضلعی  وریاستی سطح  پر محنت کرتے ہوئے  کامیابی حاصل کریں اسکول وانجمن کا نام روشن کریں اور ساتھ ہی  فزیکل انسٹرکٹر راجے صاحب نپانی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ طلباء کے پیچھے خوب محنت کررہے ہیں۔

انعامات کی تفصیلات

1۔      فہیم ابن الیاس کتور                          پہلا مقام                       (ہیمر تھرو، جیولین تھرو،شاٹ پٹ )

2۔      آصف ا  بن ظہیراحمد                       پہلا مقام۔ پول والٹ (  دوسرا مقام ۔) جیولین تھرو،ٹرپل جمپ

3۔      محمد نبھان ابن عبالماجد                     پہلا مقام۔) ڈسکس تھرو (   دوسرا مقام ۔) شاٹ پٹ

4۔      داود قاضی ابن مجیب قاضی                پہلا مقام۔ ) ٹرپل جمپ  (     دوسرا مقام ) ھیمر تھرو،110میٹر  ہاڑڈلس

5۔      عبداللہ  ابن محمد خالد بیرورے             دوسرا مقام ۔) پول والٹ(    سوم مقام ۔) 100 میٹر رننگ ، لانگ جمپ (

6۔      محمد رضی ابن شوکت علی                سوم مقام ۔ڈسکس تھرو، 200 میٹر رننگ ، 400 میٹر ہاڑڈلس

7۔      بابا جان ابن ابرار                            سوم مقام ۔1500 میٹرس رننگ 

گروپ گیمس

پہلا مقام کبڈی پہلا مقام تھرو بال  دوسرا مقام والی بال

ہائی اسکول اٹھلیٹک چیمپئین       فہیم ابن الیاس کتور 

پرائمری اٹھلیٹک چیمپئین ۔         نشوان ابن نعمان

  یہ  تمام طلباء تعلقہ لیول کے لئے منتخب ہوئے ہیں  اب ان کا اگلا مقا بلہ 8 اور 9 ستمبرکو ہوگا انشاء اللہ وہاں بھی ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے.واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کراٹے میں  محمد عاطف ابن عبدالستارقاضی  ریاستی سطح کے لیے  منتخب ہوچکے ہیں۔

اس بہترین کارکردگی پر صدروجنرل سکریٹری ، ہائی اسکول بورڈسکریٹری انجمن حامئ مسلین  ، صدرمدرس واساتذہ نے کھیل میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء کے ساتھ ساتھ فزیکل انسٹرکٹر راجے صاحب نپانی کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

بھٹکل کی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ : تیزی سے بڑھ رہی ہے بکنگ ، عوامی رجحان میں بھی اضافہ

مہاراشٹرا :اقلیتی تعلیمی اداروں کیلئے حکومت کا نیا فرمان