انجمن بوائز ہائی اسکول میں کیریئر گائیڈنس ورکشاپ

بھٹکل (فکروخبر نیوز) انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل میں CIGI کے تعاون سے کیریئر گائیڈنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس سے نویں اور دسویں کے طلبہ مستفید ہوئے۔  اسکول کے سیمینار ہال میں منعقدہ پروگرام نے طلباء کو نئے افق متعین کرنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے عملی رہنمائی فراہم کی۔

ورکشاپ کی قیادت CIGI کے سی ای او جناب محمد انس اور ریٹائرڈ سرکاری افسر و سربراہ پنچایت ترقی جناب احمد نثار نے کی۔ مقررین نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر اعلیٰ سرکاری عہدوں جیسے IAS، IPS اور IFS کو اپنا ہدف بنائیں۔ ان کا واضح پیغام تھا کہ کامیابی کسی تحفے کا نام نہیں بلکہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے۔

ڈاکٹر محمد زبیر کولا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی عزت اور پہچان مستقل محنت اور صبر کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو یاد دلایا: "محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، یہ ہمیشہ وقت پر اپنا رنگ دکھاتی ہے۔”

انجمن حامی المسلمین کے صدر جناب محمد یونس قاضیا نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مضبوط عزم اور واضح وژن کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ کل کے مؤثر اور کامیاب لیڈر بن سکیں۔

پروگرام میں انجمن کے دیگر معززین بھی شریک رہے جن میں نائب صدر اول جناب محمد صادق پلور، نائب صدر دوم ڈاکٹر محمد زبیر کولا، ہائی اسکول بورڈ کے سکریٹری جناب سعد اللہ ررکن الدین، ایگزیکٹیو ممبر مولانا محمد اظہر برماور ندوی اور ہیڈ ماسٹر جناب عبداللہ رکن الدین شامل تھے۔

دہلی فسادات معاملہ :  پانچ سال انتظار کے بعد بھی عمرخالد کو ضمانت دینے سے انکار ،دو ماہ قبل عدالت نے محفوظ رکھا تھا فیصلہ

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 3 ستمبر سے 13 ستمبر تک پیغمبر محمد ﷺ انصاف کے علمبدار کے عنوان پر سیرت مہم