بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل میونسپل کاؤنسل میں گذشتہ دوسال 4 ماہ سے خالی پڑا صدر کا عہدہ اب پرہوتا نظر آرہا ہے۔ تحصیلدار کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق صدر کے لیے 8 ستمبر کو انتخاب عمل میں آئے گا۔
حکومت کی جانب سے درج فہرست ذات خاتون کے لیے یہ سیٹ ریزرو کی گئی تھی لیکن پہلا نصف دور ختم ہونے کے بعد دوسری نصف میعاد میں بھی صدر کا انتخاب نہیں ہوسکا۔ کیونکہ اس زمرے میں کوئی بھی خاتون نہیں تھی جس کی وجہ سے نائب صدر الطاف کھروری ہی کارگزار صدر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
حکومت کی طرف سے اس ریزرویشن میں تبدیل کرتے ہوئے صدر کا عہدہ مرد یا خاتون درج فہرست ذات کے لیے مختص کیا گیا ہے اور اس زمرے کا ایک کاؤنسلرموجود ہے۔
تحصیلدار کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 ستمبر صبح دس بجے ٹی ایم سی کے ہال میں دسویں میعاد کے لی صدر کا انتخاب عمل میں آنے والا ہے اور یہ عہدہ 4 نومبر تک کے لیے ہی ہوگا۔
درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے کاؤنسلر کا نام راگھویندراگوالی بتایا جارہا ہے جس نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیت درج کی تھی ، کہا جارہا ہے کہ اسی کا صدر ہونا تقریباً طئے ہے۔




