بھٹکل میں سڑک حادثات اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے انجمن صدر نے ایس پی سے کی ملاقات

بھٹکل (فکروخبر نیوز)   انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے صدر جناب یونس قاضیا نے آج اترکنڑا کے ایس پی دیپم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دفتر میں ان کا استقبال کرتے ہوئے بھٹکل کے کئی اہم مسائل پر گفتگو کی۔ یونس قاضیا نے فکروخبر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتے سڑک حادثات ہمیشہ تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ روز بروز اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کئی قیمتی جانیں تلف ہورہی ہیں۔ اس کے کئی اہم وجوہات میں ایک وجہ پولیس کا مناسب بندوبست کا نہ ہونا ہے۔ اسی طرح جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب اور غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے جیسے اہم مسائل پرگفتگو ہوئی۔ یونس قاضیا نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں کئی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں مزید اس کو بہتر بنانے اور جن جگہوں پر کیمرے نہیں ہے وہاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے نصب کرنےکی طرف بھی ایس پی کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

ایس پی نے ان مسائل کو بغور سماعت کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی طرف جلد از جلد اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ یونس قاضیا کے مطابق مسٹر دیپم بڑے اچھے انسان ہیں ، شہر کے کئی مسائل ان کے سامنے رکھ  کر انہیں حل کرانے کے لیے کی طرف پیش رفت کی جاسکتی ہے۔

بھٹکل میں مچھلی مارکیٹ کا مسئلہ ۔۔۔ کیا وزیر منکال وئیدیا نے کیا بڑی مچھلی کا شکار ؟

سنبھل رپورٹ کا خفیہ لیک: صرف مسلمانوں پر الزام کیوں؟ یوگی حکومت پر سوالوں کی بارش