بھٹکل میں یکے بعد دیگرے سڑک حادثات : ایس ڈی پی آئی نے آئی آر بی کمپنی کو ذمہ دار ٹہرایا، سخت کارروائی کا مطالبہ

بھٹکل (فکروخبر نیوز)  قومی شاہراہ 66 پر شمس الدین سرکل کے قریب پیش آئے یکے بعد دیگرے حادثات کے بعد سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل یونٹ نے آئی آر بی کمپنی کے "غیر سائنسی اور غیر محفوظ” سڑک کے کام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ حادثہ 24 اگست کو پیش آیا جس میں منجپا نائک کی جان چلی گئی۔ عینی شاہدین اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حادثہ اس وجہ سے رونما ہوا کہ تعمیراتی مقام پر نہ تو وارننگ بورڈ لگائے گئے تھے، نہ ہی پیدل چلنے والوں اور دو پہیہ گاڑی سواروں کے لیے کوئی مناسب رہنمائی فراہم کی گئی۔اس کے دوسرے دن صبح اور شام میں دو سڑک حادثہ رونما ہوئے جس میں جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن عوام کو سخت تشویش لاحق ہوئی اور وہ پرانے شہر سے اہم شاہراہ کو جوڑنے والی سڑک اور شمس الدین سرکل کے درمیان ہی یہ تینوں حادثات پیش آنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرنے لگے۔

ایس ڈی پی آئی نے بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے اترا کنڑا کے ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ صرف ایک جان کی ضیاع کا معاملہ نہیں بلکہ آئندہ بھی عوام کی جانیں خطرے میں ہیں اگر اسی طرح لاپرواہی جاری رہی۔

ایس ڈی پی آئی نے غفلت برتنے والے ٹھیکیدار کے خلاف فوری کارروائی ، حفاظتی خلاف ورزیوں پر آزاد اور شفاف انکوائری اور ہائی وے تعمیر کے منصوبوں پر سخت نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں نے بھی تعمیراتی ادارے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ناقص سڑکوں اور غیر محفوظ انتظامات کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہونے کی وجہ سے حاثات کے امکانات پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔

کرناٹک : شیوا کمار کا آر ایس ایس ترانہ پڑھنے کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، پڑھیے مزید تفصیلات

بھٹکل میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل شاپ آگ کی لپیٹ میں ، سامان جل کر خاکستر