علی پبلک اسکول بھٹکل کے پانچ طلبہ ریاستی سطح کے کراٹے مقابلہ کے لیے منتخب

بھٹکل(فکروخبرنیوز) کراٹے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی پبلک اسکول کے پانچ طلبہ ریاستی سطح کے کراٹے چمپئن شپ کے لیے منتخب ہوگیے ہیں۔ یہ مقابلہ آج کمٹہ میں منعقد ہوئے تھے۔

اسکول کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق انڈر 14 میں تین طلبہ اور اور انڈر 17 میں پانچ طلبہ نے آج کمٹہ میں منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے انڈر14 کے ایک اور انڈر 17 کے چار طلبہ یعنی کل پانچ طلبہ ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ۔

جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے

مصطفی کولاابن محی الدین کولا (انڈر 14)

عبدالرحمن کپا ابن محمد اعظم کپا (انڈر 17)

حمدان دمڈا ابن فضل الرحمن دمدا (U-17)

محمد ایلاف سید ابن عبدالرحیم (U-17)

عبدالاحد ابن افضال احمد (U-17)

اسکول کے ذمہ داران ، اساتذہ اور طلبہ نے منتخب طلبہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے اور توقع کی ہے کہ وہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھی اسکول کا نام روشن کریں گے۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام ، اہم شاہراہ ، نئی مچھلی مارکیٹ اور عیدگاہ سے متصل باکڑوں کے مسائل زیر بحث

آسام میں  بنگالی مسلمانوں کو راحت، انہدامی کارروائی پر روک