بنگلور: (فکروخبرنیوز)حکومتِ کرناٹک نے پولیس محکمے کے ای۔چالان میں درج بقایا ٹریفک معاملات پر ایک بار پھر 50 فیصد رعایت دی ہے۔ اعلان کے مطابق یہ رعایت صرف ان ہی کیسوں پر لاگو ہوگی جو 23 اگست 2025 سے 12 ستمبر 2025 کے درمیان نمٹائے جائیں گے۔اس سے قبل حکومت نے 11 فروری 2023 تک درج معاملات پر ایک وقتی اقدام کے طور پر بقایا جرمانوں میں 50 فیصد رعایت دی تھی۔ بعد میں 3 مارچ 2023 اور 5 جولائی 2023 کو بھی ایسے ہی احکامات جاری کیے گئے تھے، جن کے تحت رعایت کا فائدہ مخصوص تاریخوں تک اٹھایا جاسکتا تھا۔ ریاستی لیگل سرویس اتھارٹی نے اپنی 26 جون 2025 اور 12 اگست 2025 کی تحریری سفارشات میں دوبارہ رعایت دینے کی درخواست کی تھی، تاکہ عوام اپنے بقایا معاملات کو ختم کر سکیں۔ اس پر غور کرتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ بنگلورٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی کمشنر نے بھی اپنی تجویز میں کہا تھا کہ پولیس کے ای۔چالان میں درج معاملات کے علاوہ ٹرانسپورٹ محکمے میں 19-2018 سے پہلے درج کیسوں پر بھی یہ رعایت دی جانی چاہیے، تاکہ گاڑی مالکان اپنے بقایا معاملات آسانی سے نمٹا سکیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت سکریٹری نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف 23 اگست 2025 سے 12 ستمبر 2025 تک نمٹائے




