ساحلی کرناٹک میں مزید بارش کے امکانات ، زرعی سرگرمیوں اور آبی ذخائر کو پہنچے گا فائدہ

منگلورو :  ساحلی کرناٹک میں امسال معمول سے زیادہ بارش کے امکانات نظرآرہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جون سے ستمبر تک خطے میں اوسطاً 3,101 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، تاہم رواں سال 16 اگست تک ہی 2,386 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ اس طرح ہدف تک پہنچنے کے لیے صرف 715 ملی میٹر مزید درکار ہے، جبکہ مانسون سیزن کا ڈیڑھ ماہ باقی ہیں۔ آنے والے دنوں میں بھی بھاری بارش کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

عام طور پر مانسون جون کے پہلے ہفتے میں کرناٹک کے ساحل سے ٹکراتا ہے، مگر اس سال یہ 24 مئی کو ہی داخل ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں ابتداء سے ہی خطے میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی دباؤ میں کمی کے باعث آئندہ ہفتوں میں مزید تیز بارش کے امکانات ہیں۔

اضلاع کے حساب سے بارش اترا کنڑا: 2,044 ملی میٹر ، اُڈپی: 3,149 ملی میٹر ، جنوبی کنڑ: 2,547 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران ساحلی کرناٹک میں بارش کے رجحانات میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے:   3,104ملی میٹر (معمول کے مطابق) ،2019  میں  3,734ملی میٹر (+20%) ، 2020 میں : 3,458 ملی میٹر (+12%)

 ،  2021 میں   : 2,692 ملی میٹر (−13%)، 2023 میں   : 3,107 ملی میٹر (معمول کے مطابق) ، 2024 میں : 2,514 ملی میٹر (−19%)اور 2024 میں 3,736 ملی میٹر (+20%)بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس بارش کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو مانسون سیزن اختتام تک خطہ معمول سے کافی زیادہ بارش ریکارڈ کرے گا، جس سے زرعی سرگرمیوں اور آبی ذخائر کو خاطر خواہ فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

کونکن ریلوے : بغیر ٹکٹ سفر پر 2.37 کروڑ روپے جرمانہ وصول

موسلادھار بارش :ضلع اترا کنڑا میں 20 اگست تک ریڈ الرٹ ، بھٹکل سمیت ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں 19 اگست ک ایک روزہ تعطیل