بنگلور آتشزدگی: ڈی کے شیوکمار کا غیر قانونی عمارتوں کے مالکان کے خلاف کڑی کارروائی کا اعلان

بنگلور کے نگران پیٹے علاقے میں ہفتے کے روز لگی آگ نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کے افسوسناک واقعہ کے بعد کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے عمارت مالکان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ یہ عمارت کے مالک کی غلطی ہے۔ میں سب کو نوٹس جاری کرنے جا رہا ہوں۔ ان کو اپنی عمارت کو مضبوط بنانا ہوگا۔ یہاں کی سب عمارتیں غیر قانونی ہیں… اگر ان کو مضبوط نہیں کیا گیا تو ہم ان سب کو گرا دیں گے۔ میں نے حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے… پانچ لوگ یہاں مرے ہیں۔ یہ سب راجستھان سے تھے… حکومت نے فی کس پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے  جو کچھ ہوا وہ بہت ہی تکلیف دہ ہے۔”

پولیس کمشنر سیمانت کمار سنگھ، جو نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے، نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ جن دو عمارتوں میں آگ لگی تھی ان کے مالکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی اور بغیر اجازت اضافی منزلیں تعمیر کی تھیں۔

آگ پلاسٹک کی چٹائیاں بنانے کے ایک یونٹ میں بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے گئی۔ مرنے والوں کی شناخت سریش، مدن، ان کی بیوی سنگیتا اور ان کے دو کم سن بچوں کے طور پر ہوئی ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک ٹیمیں نمونے جمع کر کے آگ لگنے کی اصل وجہ کی جانچ کر رہی ہیں۔

ووٹ چوری اور ایس آئی آر معاملہ، سی ای سی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری میں اپوزیشن 

غزہ میں 50 ہزار ہلاکتیں ضروری تھی ، فلسطینیوں کو وقتا فوقتا نکبہ سہنا ہوگا : اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ