بھٹکل (فکروخبرنیوز) کوسموس اسپورٹس سینٹر کی جانب سے اپنے حدود کے اسپورٹس ممبران کے ممتاز طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات کی تقسیم کے لیے ایک خصوصی پروگرام کل رات خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں منعقد کیا گیا۔ ایس ایس ایل سی ، پی یو سی ، ڈگری ، حافظ اور عالمیت کی تکمیل کرنے والے […]
بھٹکل (فکروخبرنیوز) کوسموس اسپورٹس سینٹر کی جانب سے اپنے حدود کے اسپورٹس ممبران کے ممتاز طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات کی تقسیم کے لیے ایک خصوصی پروگرام کل رات خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں منعقد کیا گیا۔ ایس ایس ایل سی ، پی یو سی ، ڈگری ، حافظ اور عالمیت کی تکمیل کرنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گیے اور ان کی عزت افزائی کی گئی۔ ایس ایس ایل سی ، پی یو سی میں ممتاز طلبہ وطالبات ، اسی طرح حفظ اور عالمیت کی تکمیل کرنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان بھی انعامات تقسیم کیے گیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے اس بات پر اپنے تعجب کا اظہار کیا کہ طلبہ کے مقابلہ میں طالبات تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں جبکہ انہیں شریعت میں ناقصات العقل کہا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ طلبہ کی تعلیم پر توجہ کم ہورہی ہے۔ طلبہ کلاس میں جار ہے ہیں لیکن ان کا ذہن کلاس میں نہیں رہتا ہے۔ طلبہ نے خود کو ایسے کاموں میں مصروف کردیا جس کا تعلیم سے تعلق نہیں ہوتا ہے۔ مولانا نے سرپرستان سے درخواست کی کہ آپ کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں تو انہیں کسی اورکاموں میں مصروف نہ رکھیں۔
واراتا بھارتی کے نائب ایڈیٹر جناب اسماعیل ضوریز نے لیڈر شب تیار کرنے کے لیے ضروری عوامل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تعلیم تو ہورہی ہی لیکن ہماری قوم میں لیڈرتیار نہیں ہورہے ہیں اس کی کئی ایک وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہم نے زمانہ طالب علمی کے دوران ایسے طلبہ کا انتخاب نہیں کیا ہے جن میں لیڈرشپ پائی جاتی تھی۔ ہم پروگرام کے انتظامات کے لیے تعلیمی اداروں سے چند طلبہ کو منتخب کرتے ہیں اور جب پروگرام ختم ہوجاتا ہے تو ہم اپنے گھر اور طلبہ اپنے گھر ، اس کے بعد کوئی ان کا کوئی فالو اپ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے تاریخ کے حوالے سے کئی ایک مثالیں بھی پیش کیں۔ انہوں نے طلبہ کو پوری محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور والدین کو بھی ان کی صحیح تربیت پر زور دیا۔
ان کے علاوہ انجمن کے صدر جناب محمد یونس قاضیا ، انجمن کے نائب صدر دوم ڈاکٹر زبیر کولا ، رابطہ سوسائٹی کے صدر جناب فاروق مصبا وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کوسموس کے جنرل سکریٹری مولوی ایڈوکیٹ تیمور گوائی ندوی نے پروگرام کے مقاصد اور استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ نظامت کے فرائض مولانا ارشاد نائطے ندوی نے انجام دیئے۔
فیس بک پر شیئر کریںٹویٹر پر شیئر کریں۔واٹس ایپ پر شیئر کریں۔ٹیلیگرام پر شیئر کریں۔لنک کاپی کریں