بھٹکل (فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینیجمنٹ (اے آئی ایم سی اے) کی تین طالبات نے اگست و ستمبر 2024 کے امتحانات میں ٹاپ رینک میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
مذکورہ کالج کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ (KUD) کے امتحانات میں ان طالبات نے انجمن اور بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔
فاطمہ نازنین بنت شبیر مٹا جنہوں نے 94.34 % کے ساتھ یونیورسٹی رینک میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
ملیحہ جوباپو بنت احمد جمیل جوباپو نے 91.79% کے ساتھ یونیورسٹی رینک میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔
ام روفیدہ بنت محمد مظہر حاجی فقی نے 91.25 % کے ساتھ یونیورسٹی رینک میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔
ذمہ داران کے مطابق امسال کل 16 طلبہ وطالبات نے یونیورسٹی رینک حاصل کیا ہے۔
ذمہ داران سمیت پرنسپال ، اسٹاف اور طلبہ نے ان طالبات اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔




