مورخہ بتاریخ 13/اگست 2025ء بروز بدھ دوپہر 2:15 بجے المومنات پبلک اسکول منکی کے کانفرنس ہال میں 2024/25ء میں دسویں جماعت کے کرناٹک بورڈ امتحان میں المومنات پبلک اسکول کی طالبات کے سو 💯 فیصد کامیابی حاصل کرنے پر طالبات کے اعزاز پر جناب مولانا جمیل احمد قاضی ندوی ( نائب ناظم مدرسہ رحمانیہ منکی ) کی صدارت میں تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جلسہ کا آغاز زینب بنت نور الھدیٰ قادرا کی تلاوت سے ہوا اور سماحہ بنت عبد الباسط شنگیری نے نعت پاک سے سامعین و سامعات کو محظوظ کیا اس کے بعد دسویں جماعت کی طالبہ خلود بنت محمد جنید سکری نے استقبالیہ پیش کیا اس کے بعد امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والی الفی بنت عبد الباسط ابوحسینا اور مرضیہ بنت منظور آرمار نے اپنے مادر علمی میں گزارے ہوۓ حسین لمحات اور اساتذہ و والدین کی محنت و کاوشوں کو سراہا اور اپنے مختصر تاثرات پیش کۓ اس کے بعد شدی بنت تبریز شاہ بندری نے فارغات کی خدمت میں الوداعیہ پیغام پیش کیابعد ازاں المومنات پبلک اسکول منکی کے مہتمم مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی نے الحمد للہ دسویں کے بورڈ امتحانات میں مسلسل چار سالوں سے سو فیصد کامیابی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طالبات ، ان کے والدین،اساتذہ اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور تمام 21 طالبات کو ان کے سر پرستوں اور ذمہ داران کے ہاتھوں ٹرافی اور اسکول کی طرف سے خصوصی انعامات سے نوازا اس کے بعد سکریٹری جماعت المسلمین منکی جناب حسنباپو حسن باپا صاحب اور جناب زین العابدین صاحب ابو حسینا نے اپنے تاثرات پیش کئے اور کامیاب طالبات،ان کے والدین و اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اور روشن اور تابناک مستقبل کے لئے دعائیں دے کر اپنی بات ختم کی اس پروگرام میں جماعت و مدرسہ کے ذمہ داران اور سرپرستوں کی معتد بہ تعداد نے شرکت فرماکر جلسہ کو کامیاب بنایا جلسہ کی نظامت دسویں جماعت کی طالبات وادعہ بنت عبد الودود قاضی اور ضیافہ بنت سعود مختصر نے بحسن و خوبی انجام دیں جلسہ میں جناب مولانا قریش قاضی ندوی جناب اعجاز مولی قاضی اور جناب ساوڑا عبدالغفور صاحب نے کامیاب طالبات کو انعامات سے نوازا اور اخیر میں اسکول کے مہتم مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے اسکول کے صدر مدرس جناب مشتاق مجاور صاحب کا شکریہ ادا کیا اوردرس و تدریس کے علاوہ اسکول کے تعلق سے دیگر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمت میں اعزاز پیش کیا اور ان بچیوں کی کامیابی پر اسکول کے جمیع معلمین ومعلمات کا خصوصی طور پر پیش کیا اخیر میں حاضرین وحاضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مولانا جمیل صاحب کی دعا ۔پر الحمد للہ جلسہ اختتام پذیر ہوا
واضح رہے کہ مسلسل چوتھی مرتبہ ایس ایس ایل سی کے نتائج مذکورہ اسکول کے سو فیصد رہے
(رپورٹ : ایم۔ کے۔ ندوی)




