حج 2026 کے لیے قرعہ اندازی مکمل، نتائج جاری

ممبئی، 13 اگست 2025 — حج کمیٹی آف انڈیا نے آج حج 2026 کے لیے "قرعہ” مکمل کر لیا، جس کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ عمل ممبئی میں واقع حج ہاؤس میں منعقد ہوا اور آن لائن براہِ راست نشر کیا گیا

حج کمیٹی کے مطابق، منتخب امیدواروں اور ویٹ لسٹ میں شامل عازمین کے نام سرکاری ویب سائٹ hajcommittee.gov.in پر دستیاب ہیں۔ امیدوار اپنا کور نمبر درج کر کے نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں، جبکہ کامیاب امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دی گئی ہے۔

ایڈوانس فیس اور آخری تاریخ
منتخب عازمین کو ₹1,52,300 روپے ایڈوانس کے طور پر 20 اگست 2025 تک جمع کرانے ہوں گے، بصورتِ دیگر ان کا انتخاب منسوخ ہو جائے گا۔

سفر کی تاریخ اور روانگی کے مراکز
حج 2026 کا سفر 24 سے 29 مئی 2026 کے درمیان ہوگا۔ اس سال 18 روانگی مراکز مقرر کیے گئے ہیں جن میں نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ اور بنگلور شامل ہیں، تاہم بھوپال، ویجئے واڑا اور اورنگ آباد کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ پروازوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مختصر دورانیے کا پیکج
ورکنگ پروفیشنلز کے لیے تقریباً 20 دن پر مشتمل Short Duration Hajj Package کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اگر اس کے لیے درخواست دہندگان کی تعداد مقررہ حد سے زیادہ ہوئی تو الگ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

سرکاری اسکیم کے تحت اس سال بھارت کا کل کوٹہ 1,75,025 عازمین کا ہے۔

مہاراشٹر میں یومِ آزادی پر نان ویج پابندی، اویسی کا سخت ردعمل

بنگلورو: کتوں کے حملہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اکنامکس  کے دو طلبہ زخمی