حیران کن : ورلڈ ریکارڈ یافتہ ماہر تیراک سوئمنگ پول میں ڈوب گیا

منگلورو: ورلڈ وائڈ بک آف ریکارڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ماہر اور مشہور تیراک آج سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت چندرشیکھر رائے سورکمار(52) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ لیڈر ہل میں منگلورسٹی کارپوریشن کے سوئمنگ پول میں کل اتوار کو پیش آیا۔

تذرائع کے مطابق پول کو مرمتی کام کے لیے اتوار کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران مذکورہ شخص نے تیراکی کے لیے پانی میں اترا اور ڈوب گیا۔

یاد رہے کہ 2023 میں چندر شیکر رائے نے ایک منٹ میں پانی کے اندر 28 قلابازی کا مظاہرہ کرکے ورلڈ وائڈ بک آف ریکارڈز میں جگہ حاصل کی تھی۔

سماجی کارکن خالد سیفی کو  بیمار بیٹے کی عیادت کے لیے 10 دن کی عبوری ضمانت  

کرناٹک : بندی پور نیشنل پارک میں ہاتھی نے کیا ایک شخص کا تعاقب ، بال بال بچا