کہاں ہیں سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ ، کپل سبل نے وزیرداخلہ سے مانگا جواب

نئی دہلی: نائب صدر کے عہدے سے اچانک استعفیٰ دینے کے بعد جگدیپ دھنکر عوامی تقریبات میں نظر نہیں آئے ہیں۔ اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ہی ان کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ اس دوران راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے حکومت سے جواب مانگا ہے۔

سبل نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ سے سوال پوچھا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے پوچھا ہے کہ کیا ہمیں بتایا جا سکتا ہے کہ جگدیپ دھنکر کہاں ہیں؟ انھوں نے پوچھا، ‘کیا وہ محفوظ ہے؟ ان سے رابطہ کیوں نہیں ہو پا رہا؟’

اتنا ہی نہیں کپل سبل نے مزید لکھا ہے، ”امت شاہ جی کو معلوم ہونا چاہیے! وہ ہمارے نائب صدر تھے۔ ملک کو فکر مند ہونا چاہیے۔‘‘

رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے کہا کہ میں نے ‘لاپتہ لیڈیز’ کے بارے میں پہلے سنا تھا، لیکن میں ‘لاپتہ’ نائب صدر کے بارے میں پہلی بار سن رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب لگتا ہے کہ اپوزیشن کو انہیں بچانا پڑے گا۔ میں نے انہیں پہلے بھی فون کیا تھا لیکن انھوں نے نہیں اٹھایا بلکہ ان کے پی اے نے فون اٹھایا اور کہا کہ وہ آرام کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کوئی فون نہیں اٹھا رہا۔ کئی لیڈروں نے یہ بھی کہا کہ وہ فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔ ایسی حالت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

آپ کو بتا دیں کہ نائب صدر کا عہدہ 21 جولائی کو جگدیپ دھنکھر کے اچانک صحت کی وجہ سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوا تھا۔ دھنکر کی میعاد اگست 2027 میں ختم ہونے والی تھی۔ تاہم اس کے بعد سے نئے نائب صدر کے نام کو لے کر سرگرمی کا ایک مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے عہدے کے لیے 9 ستمبر کو ہونے والے انتخاب کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے اور کاغذات کی جانچ پڑتال 22 اگست کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔

غزہ پر اسرائیلی قبضے کی تیاری پوری انسانیت پر حملہ ہے : جے رام رمیش

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے 5 جنگی طیارے تباہ ہوئے :  فضائیہ سربراہ  امرپریت سنگھ کا انکشاف