بھٹکل(فکروخبرنیوز) ریاستی حکومت نے اتر کنڑ ضلع کے تاریخی اور تیزی سے ترقی پذیر شہر بھٹکل کو میونسپل کونسل (نگر سبھا) کا درجہ دینے کی منظوری دے کر ایک اہم اور دوررس قدم اٹھایا ہے۔ یہ فیصلہ آج ریاستی کابینہ کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے کیا گیا ۔
اس نئے انتظامی فیصلے کے تحت جالی ٹاؤن پنچایت اور ہیبلے گرام پنچایت کو ضم کر کے نئی بھٹکل میونسپل کونسل تشکیل دی جائے گی۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے مختلف ترقیاتی کاموں کی توقعات ہیں۔




