بھٹکل(فکروخبرنیوز) تینگن گنڈی سمندر میں کشتی ڈوب کر چارلاپتہ افراد میں سے تین کی اب تک کچھ خبر نہیں ہے۔ بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور کوسٹل پولیس برابر ان کی تلاش میں ہے اور مقامی افراد بھی اپنا تعاون پیش کررہے ہیں لیکن لاپتہ افراد کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
اب انتظامیہ کی جانب سے ڈرون کے ذریعہ تلاش کرنے کی بھی کوشش جاری رکھے ہیں، سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتیوں کے ذریعہ تلاش میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ روز ساحلِ سمندرآکر انتظار میں ہیں لیکن کوئی سراغ نہ ملنے کی وجہ سے انہیں بھی سکون میسر نہیں ہے۔




