بھٹکل کو تعلیمی میدان میں بڑا نقصان: یاسین محتشم (یاسین سر) انتقال کرگئے

بھٹکل (فکرو خبر) انجمن ہائی اسکول کے کوآرڈینیٹر جناب یاسین محتشم (یاسین سر) کل رات دل کا دودہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انا للہ انا الیہ راجعون رات کے وقت ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ ہی دیر میں ان کی وفات ہوئی اطلاعات ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ قاضیا اسٹریٹ پہنچے اور اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔یاسین محتشم تعلیمی میدان میں نئی نسل کو آگے بڑھانے کے لیے جاں توڑ محنت کررہے تھے۔ بھٹکل اکیڈمی میں کئی سال طلبہ کو تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے محتشم اکیڈمی کے نام سے ایک ادارہ کی بنیاد رکھی جس سے ہزاروں بچوں نے ان سے اپنی تعلیمی رہنمائی حاصل کی، خصوصاً وہ طلبہ جو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے سلسلے میں پس و پیش میں مبتلا ہوتے تھے انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔گزشتہ چند سال سے وہ انجمن ہائی اسکولز کے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات دے رہے تھے ، طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو نئی تعلیمی منہج سے روشناس کرانے میں ان کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔

مرحوم سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے فعال ممبر تھے ، بچوں کی تعلیمی رہنمائی کے عنوان سے منعقد ہونے والے پروگراموں کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی اور فکری رہنمائی میں ان کا رول ہمیشہ قائدانہ رہا

اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ادراہ فکرو خبر مرحوم کے اہل خانہ اور متعلقین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہے۔

جناب یسین محتشم ایک سچا مدرس(وکیل جس نے تدریس کو ترجیح دی)

کرناٹک : نجی ایمبولینس سروسز کی قیمتوں کے ضابطے کے لیے نیا بل پیش کرنے کا اعلان