بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت دبئی (بی ایم جے ڈی) کے پچاس کی تکمیل پر مختلف پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی کی ایک کڑی یکم اگست کو قاضیا حسن ہال، رابطہ سوسائٹی بھٹکل میں ایک شاندار تقریب منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد بھٹکل کے مقامی لوگوں کو بی ایم جے ڈی کی خدمات سے آگاہ کرانا ہے۔ اس پروگرام میں جماعت کی خدمات پر ایک دستاویزی ویڈیو پیش کی جائے گی اور مشہور شاعر نجم حسن پرتاب گڑھی بھی اپنے مزاحیہ کلام سے نوازیں گے۔

جماعت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پروگرام بروز جمعہ شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہوگا۔ مغرب اور عشاء کے درمیان عشائیہ کا نظم رہے گا اور بعد عشاء پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ پروگرام فکروخبر کے یوٹیوب چینل Fikrokhabar TV پر لائیو نشر ہوگا۔





