بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں اونچی لہروں کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

کاروار(فکروخبرنیوز) محکمہ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں اونچی لہروں کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام اور ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سب سے زیادہ خطرہ اُترا کنڑا کے ساحلی علاقوں میں پایا جا رہا ہے، جہاں ماجلی سے بھٹکل تک 3.8 سے 4.2 میٹر تک بلند لہریں اُٹھنے کا امکان ہے۔ یہ صورتحال 26 جولائی شام 5:30 بجے سے شروع ہو کر 28 جولائی کی رات 8:30 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی کشتیوں کو سمندر میں لے جانے سے گریز کیا جائے، ساحلی تفریحی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی جائیں، کیونکہ زمین کے کٹاؤ اور اچانک پانی چڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔

اُڈپی کے ساحلی علاقے، خاص طور پر بیندور سے کاپو تک بھی شدید خطرے کی زد میں ہیں، جہاں 3.5 سے 3.9 میٹر تک اونچی لہریں متوقع ہیں۔ یہاں وارننگ کا دورانیہ 26 جولائی شام 5:30 بجے سے لے کر 27 جولائی دوپہر 2:30 بجے تک ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ چھوٹی کشتیاں نہ چلائی جائیں اور تمام ساحلی سرگرمیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے۔

دکشن کنڑا کے ساحلوں پر بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں مُلکی سے منگلور کے درمیان 3.2 سے 3.6 میٹر تک لہریں اٹھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگرچہ اس علاقے کے لیے وارننگ کے بجائے صرف الرٹ جاری ہوا ہے، تاہم 26 جولائی شام 5:30 بجے سے 28 جولائی رات 8:30 بجے تک احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے۔ ماہی گیروں اور سیاحوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سمندری سرگرمیوں اور ساحلی تفریح کے دوران محتاط رہیں۔

بھٹکل : نوائط محفل کے زیر اہتمام بچوں کے لیے آن لائن نوائطی گیت مقابلہ، ہندوبیرون میں مقیم نوائطی بچے کرسکتے ہیں شرکت

سپریم کورٹ کا ‘اودے پور فائلز’ کی ریلیز پر مزید پابندی سے انکار