انڈیانا ہسپتال مینگلور میں پہلی بار Valve-in-Valve TAVR  کے ذریعہ مریضوں کا کامیاب علاج

مینگلور:انڈیانا ہسپتال اینڈ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ، مینگلور نے اپنی جدید ساختی دل کی بیماری کے پروگرام میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ادارے نے پہلی بار شہر میں دو کامیاب Valve-in-Valve TAVR (Transcatheter Aortic Valve Replacement) طریقہ کار انجام دیے۔ جو مینگلور میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

والو-اِن-والو TAVR کیا ہے؟

جب سرجری سے لگائے گئے aortic والوز وقت کے ساتھ ناکام ہو جاتے ہیں تو انہیں دوبارہ تبدیل کرنے کے لیے عموماً اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہوتی ہے، جو بوڑھے اور ہائی رسک مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ Valve-in-Valve TAVR ایک جدید اور کم سے کم مداخلت والی تکنیک ہے جس میں بغیر آپریشن کے کیتھیٹر کے ذریعے دل کے اندر موجود پرانے والو کے اندر نیا والو نصب کیا جاتا ہے۔

پہلا کیس: 72 سالہ ہائی رسک مریض

ایک 72 سالہ مریض، جو موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی خرابی جیسے متعدد امراض میں مبتلا تھا، انڈیانا ہسپتال سے رجوع ہوا۔ اسے بیس سال قبل سرجیکل Aortic Valve Replacement کرائی گئی تھی، مگر موجودہ وقت میں اس والو نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

کوچی سمیت کئی اسپتالوں نے اس کے کیس کو آپریشن کے لیے بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔ انڈیانا ہسپتال کے چیف انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر یوسف اے کمبلے نے مکمل جائزے کے بعد اسے Valve-in-Valve TAVR تجویز کیا۔

انجیوگرام سے ظاہر ہوا کہ مریض کی شریانوں میں رکاوٹیں بھی موجود تھیں۔ ٹیم نے پہلے انجیوپلاسٹی انجام دی، اس کے بعد Valve-in-Valve TAVR کا عمل مکمل کیا ۔

دوسرا کیس: 80 سالہ خاتون

اسی دن ایک 80 سالہ خاتون کا بھی Valve-in-Valve TAVR کے ذریعے علاج کیا گیا، جو پچھلی سرجری کے بعد بار بار دل سے متعلق بیماریوں کا شکار ہو رہی تھیں۔ کوئی سرجن اس کی عمر اور پیچیدہ طبی حالت کی وجہ سے سرجری پر آمادہ نہ تھا۔

پہلے مریض کی کامیابی نے اسے بھی اعتماد دیا اور انڈیانا کی ماہر ٹیم نے بیک ٹو بیک دوسرا والو-اِن-والو TAVR بھی کامیابی سے مکمل کیا۔

ان دونوں پیچیدہ کیسز کو کامیابی سے مکمل کرنے والی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر یوسف اے کمبلے نے کی۔ ٹیم میں شامل تھے:

ڈاکٹر گیری ویلرین پیس (کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ)

ڈاکٹر آکاش جی نائر (کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ)

ڈاکٹر لتھ (کارڈیالوجی میڈیکل آفیسر)

مسٹر وجن (مینیجر، کیتھ لیب – انڈیانا گروپ)

بھٹکل : رابطہ تعلیمی ایوارڈ 2025 جولائی 24 کو ہوگا منعقد ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعود عالم قاسمی اور ریاستی وزیر منکال وئیدیا ہوں گے مہمانِ خصوصی

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں نہ تھمنے والا بارش کا سلسلہ ، 25 جولائی تک ریڈ الرٹ