اگلے 24 گھنٹوں میں ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کے امکانات

بنگلورو 21 جولائی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو ایک پیشین گوئی جاری کی ہے جس میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دکشنا کنڑ، اڈپی اور اترا کنڑ اضلاع کے کچھ حصوں میں بھاری بارش کے امکانات ظاہر کیے گیے ہیں۔

اڈپی ضلع میں اتوار کو سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، ہنگلورو میں 92 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ نے بتایا کہ گدگ ضلع میں 77.1 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی کے مہینے میں اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔

اس سے پہلے گدگ میں 2005 میں 89.7 ملی میٹر اور 2022 میں 87.1 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ ضلع میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش 29 ستمبر 1960 کو 136.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

بنگلورو میں، گریٹر بنگلورو کے علاقے میں پیر کو 4 سے 10 ملی میٹر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اڈپی ضلع میں رینجال میں 73.5 ملی میٹر اور ہکلادی میں اتوار کو 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دونوں نے 70 ملی میٹر کے نشان کو عبور کیا۔

آئی ایم ڈی نے شمالی اندرونی اضلاع بشمول بیدر، کلبرگی، رائچور اور یادگیر کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

اسی طرح جنوبی اندرونی اضلاع چکمگلورو، کوڈاگو، ہاسن، شیموگا، منڈیا، میسور، چامراج نگر، بلاری، چکبالا پور، چتردرگا، داونگیرے، کولار اور وجیا نگر کے بعض علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

2006 ممبئی ٹرین دھماکہ معاملہ :17 سال بعدتمام ملزمین بری

انکولہ : بس نہر میں گرگئی ، ایک ہلاک ، 18 زخمی