انکولہ : بس نہر میں گرگئی ، ایک ہلاک ، 18 زخمی

انکولہ: انکولہ تعلقہ کے اگاسور گاؤں کے قریب ایک المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ سلیپر بس کھائی میں گر گئی ، حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور 18 مسافر زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق پانچ زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بس بیلگاوی سے انکولہ کےراستے  منگلورو جا رہی تھی جب مبینہ طور پر ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا اور گاڑی تنگ پل سے کھائی میں جا گری۔

یہ واقعہ آج صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت ہبلی کے رہائشی ونائک شندے (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے میں مدد کی۔ انکولہ پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں میں ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کے امکانات

ابنائے جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے عہدیداران کا انتخاب ، مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی صدر اور مولانا عبد الاحد فکردے ندوی جنرل سکریٹری منتخب