لینڈ سلائیڈنگ : منگلورو-بنگلور قومی شاہراہ بند، متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

پتور : منگلورو اور بنگلورو کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 75 پر جمعرات کی صبح شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کدابا تعلقہ کے نیلیاڈی کے قریب کوکڈا گاؤں کے منا گنڈی علاقے میں ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگیا۔

مٹی اور پتھروں کے بڑے تودے سڑک پر گرنے کی وجہ سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔ محکمہ شاہراہ اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر کلیئرنگ آپریشن شروع کر دیا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کو مکمل صاف کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

اس موقع پر پولیس نے تمام مسافروں اور گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور متاثرہ علاقے سے فی الحال گریز کریں تاکہ مزید پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید بنٹوال تعلقہ کے پیرموگارو کے قریب ایک اور معمولی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ خوش قسمتی سے یہ واقعہ فور لین والی شاہراہ کے حصے میں پیش آیا، جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید بارش کے سبب زمین کھسکنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر حکام مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ساحلی کرناٹک میں موسلادھار بارش ، میری ہل میں چہاردیواری گرنے سے کئی بائک اور ایک کارکو نقصان

ٹرمپ کا اشارہ: بھارت-امریکہ تجارتی معاہدہ جلد ممکن، مذاکرات تیز