بھٹکل میں رمضان کی آمد کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی ، پریشان عوام نے کے ای بی دفتر پہنچ کر اپنی ناراضگی کا کیا اظہار

بھٹکل (فکروخبرنیوز) شہر میں بجلی کے آنکھ مچولی سے پریشان عوام نے رات قریب دس بجے ہیسکام دفتر پہنچ کر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ جب سے رمضان کے بابرکت ایام شروع ہوئے ہیں بجلی کٹوتی میں اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجے سے عوام کو عبادتوں کی ادائیگی اور دیگر ضروریات کی تکمیل کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہاں پر موجود عوام کا ماننا تھا کہ بجلی کٹوتی میں اضافہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی کیوں ہوتا ہے؟۔ ہیسکام کے عملہ نے عوام کو سمجھانے کی کوشش کی اور جلد ہی اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی جس کے بعد عوام نے اپنے گھروں کی راہ لی۔

عوام کی شدید ناراضگی کے اظہار کے باوجود آدھی رات کو دوبارہ بجلی کاٹ دی گئی ، ایمرجنسی نمبر پر رابطہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ درستگی کے لیے بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران کے مطابق عوام کی اس طرح کی شکایتیں پہلے ہی سے افسران کے علم میں لائیں گئیں اور لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے اضافی ٹرانسفرمر کی تنصیب کا کام کل رات ہی مکمل ہوا ہے۔

فکروخبر نے اس سلسلہ میں کے ای بی کے افسران سے بھی رابطہ کی کوشش کی لیکن فون کال ریسیو نہ ہونے سے ان کی طرف سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی۔

«
»

کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟؟ گیارہ سالہ تعلیمی مدت کے دوران سید عبدالواحد ابن سید عبدالواجد نے مدرسہ سے صرف ایک دن چھٹی لی، طالب علم کے اس کارنامہ پر ماہرینِ تعلیم بھی حیران!

کرناٹک : ڈی کے شیوا کمار کی کانگریس صدر سے ملاقات : کن باتوں کی طرف ہے اشارہ؟؟