کرناٹک : ڈی کے شیوا کمار کی کانگریس صدر سے ملاقات : کن باتوں کی طرف ہے اشارہ؟؟

بنگلورو : کرناٹک کانگریس کے اندرونی چپقلشوں کے درمیان ریاستی کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے منگل کو اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی بنگلورو رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ 20 منٹ کی مختصر ملاقات نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے خاص طور پر سابق مرکزی وزیر اور سابق وزیر اعلی ویرپا موئیلی کے اس بیان کے بعد جس نے زور دے کر کہا کہ شیوکمار کو وزیر اعلی بننے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی۔

شیوکمار کے وفادار اور ایم ایل اے بسواراجو شیواگنگا نے یہ کہتے ہوئے کہ شیوکمار دسمبر میں چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالیں گے اور اگلے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ کھرگے ہمارے قومی صدر ہیں، اگر میں ان کا احترام نہیں کرتا تو اور کس کا احترام کروں؟ میں اپنے نئے دفتر کی تعمیر کی نگرانی کر رہا ہوں اور سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے ان کی اجازت حاصل کی ہے اس سے آگے کچھ نہیں ہوا”۔

موئیلی کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنا موقف برقرار رکھتے ہوئے کہا، "سابق مرکزی وزیر ویرپا موئیلی یا کسی دوسرے لیڈر کے بیانات اہم نہیں ہیں۔ پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ اہم ہے، اور ہم اس کے پابند ہیں۔

شیوکمار نے یہ بھی ذکر کیا کہ کھرگے نے پارٹی کے ارکان کو ہدایت دی تھی کہ وہ عوامی سطح پر کسی بھی قیادت کی تبدیلی پر بات نہ کریں۔ انہوں نے موئلی کے تبصرے کو ذاتی رائے قرار دیا۔

«
»

بھٹکل میں رمضان کی آمد کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی ، پریشان عوام نے کے ای بی دفتر پہنچ کر اپنی ناراضگی کا کیا اظہار

بھٹکل : اسکول وین اور لاری کے مابین تصادم میں وین ڈرائیور شدید زخمی