بھٹکل (فکروخبرنیوز) کوالیٹی ہوٹل کے قریب موڑ پر اسکول وین اور لاری کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں وین ڈرائیور اور اس میں موجود ایک خاتون شدید چوٹیں پہنچنے کا حادثہ آج قریب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا ہے۔
وین ڈرائیور کی شناحت عصام (22) کے طورپر کی گئی ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے منگلورو لے جانے کی خبریں ہیں۔ جبکہ خاتون کی شناخت شہناز کی حیثیت سے کرلی گئی جسے بھی چوٹیں آئیں ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ کوالیٹی ہوٹل کے قریب موڑ پر مخالف سمت سے آرہی ایک لاری سے وین ٹکراگئی ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ پوری طرح دھنس گیا ہے۔ حادثہ کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام متأثر رہا جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا اور موقع پر موجود لوگوں کو وہاں سے ہٹانے میں اپنا تعاون دیا۔