بھٹکل: (فکر و خبر نیوز) بھٹکل سمیت ہندوستان بھر میں آج پہلا روزہ ہے۔ کل مغرب سے ہی رمضان المبارک کی مبارک ساتوں کا ملک بھر میں آغاز ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی مساجد مصلیوں سے پر نظر آنے لگی۔ ہر مسجد میں تراویح کا اہتمام بھی کیا گیا۔
لاکھوں کی تعداد میں حفاظ کرام قرآن مجید سنانے کا اہتمام کر رہے ہیں اور مسلمان بھی پورے ذوق اور شوق کے ساتھ عبادتوں میں مصروف نظر ارہے ہیں۔
پہلے روزے کی فجر کو معمول سے زیادہ لوگ مسجدوں میں نظر آنے ائے اور نماز کے بعد تلاوت اور اذکار کا ہر مسجد میں ایک سماں نظر ایا۔
واضح رہے کہ امسال شعبان کی 30 تاریخ کے بعد رمضان المبارک کا اغاز ہوا۔