بھٹکل مسلم جماعت دبئی کا ’’جشنِ پنّاس‘‘ 4 مئی اتوار کو ہوگا منعقد

دبئی  : (فکروخبر) بی ایم جے ڈی کے قیام کے پچاس سال کی تکمیل پر ایک عظیم الشأن پروگرام بنام ’’ جشنِ پنّاس‘‘ (پچاس سالہ جشن) ان شاء اللہ 4 مئی 2025 بروز اتوار دبئی کے گرانٹ حیات ہوٹل میں منعقد ہوگا جس کے لیے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

جشن پنّاس کی تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے جنرل سکریٹری جناب جیلانی محتشم نے بتایا کہ پروگرام میں جماعت کی پچاس سالہ خدمات پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائیگی ۔ جناب مرحوم سید خلیل الرحمن صاحب کی حیات و خدمات پر متشمل کتاب کا بھی اجراء ہوگا۔ پروگرام میں بھٹکل کے مرکزی اداروں اور خلیجی جماعتوں کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گے۔ مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے پیشِ نظر مختلف پروگرام  ترتیب دئیے گیے ہیں جن میں قابلِ ذکر ممبران کے مابین حفظِ قرآن مسابقہ  ، اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کو عوام الناس کے سامنے اجاگر کرنے کی غرض سے بھٹکل گوٹ ٹیلنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے تمام ممبران سے درخواست کی ہے کہ نوائطی زبان میں ڈرامہ اسکرپٹ ، ممی کری اور اس کے علاوہ جو بھی آپ کے اندر صلاحیت موجود ہے اسے سامنے لانے کے لیے ذمہ داران کو آگاہ کریں۔ پروگرام میں کوئز مقابلہ بھی ہوگا اوراسٹیج پر مزاحیہ فنکار بھی اپنی فنکاری کا مظاہرہ کریں گے۔ اسپورٹس فیسٹ کے تحت مختلف کھیلوں کے پروگرامات بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں جس کے لیے بھی انہوں نے ممبران سے تعاون کی درخواست کی ہے۔۔

أس موقع پر بی ایم جے ڈی کے صدر جناب شہریار خطیب ، جنرل سکریٹری جیلانی محتشم ،  سرپرست جناب محمد ابراھیم قاضیا ، کنوینر جشن پناس کمیٹی جناب یاسر قاسمجی ، سکریٹری اول جناب عبدالواسع خلیفہ ، سکریٹری دوم جناب امداد پیشمام ، خازن جناب محمد آفاق نائطے ، محاسب جناب زین العابدین عصام سدی احمدا ، نائب کنوینرس جشن پناس جناب سیف اللہ بائیدہ شریف ، جناب دامداکلاگر شمس الدین ضیاء اور جناب اواب کولا صاحب وغیرہ موجود تھے۔

«
»

حق بحق دار رسید ، اردو اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھٹکل کے ڈاکٹر محمد حنیف شباب نامزد

دہلی فسادات2020: 80 فیصد سے زائد ملزمان بری،پولیس تحقیقات پر سوال