مسقط : 22شعبان 1446ھ مطابق 21فروری بروز جمعہ دوپہر 2 بجے أبناء جامعہ اسلامیہ بھٹکل مسقط عمان کے لیے نئے عہدیدان کا انتخاب عمل میں آیا۔ مجلس کا آغاز مولوی صیام صدیقہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسکے بعد أبناء کے بعض ممبران نے اہم باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد باجازت صدر انتخاب کی کارروائی شروع ہوئی اور بالاتفاق مولوی افضل گوائی کو صدر اور نائب صدر کے لیے مولوی نجم الحسن کو منتخب کیا گیا۔جنرل سیکریٹری کے لیے مولوی عبدالمغنی شینگیری نامزد ہوئے اور عبدالبدیع محتشم بحیثیت سکریٹری مقرر کیے گیے۔ مولوی عدنان خازن اورمولوی جعفر صادق نورالدین محاسب مقرر کیے گیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ممبران أبناء کے اتفاق اور صدر أبناء کے فیصلہ سے 5 اشخاص کو بطور سرپرست طئے کیاگیا۔1)جناب حافظ حشمت اللہ صاحب2) جناب مفتی حفظ الرحمن صاحب3) جناب عبدالرحمن طارق صاحب 4) جناب مرتضی صاحب5) جناب حافظ شریف صاحب۔
ان کے علاوہ ممبران أبناء کی طرف سے مختلف اہم آراء سامنے آئیں جس میں سے بعض مندرجہ ذیل آراء کو بالاتفاق منظور کیا گیا۔
1)أبناء کی ہر دو مہینے نشست منعقد ہوگی جس میں کارگردگی کا جائزہ اور نئے منصوبوں کو پیش کیاجائے گا۔
2) سیب میں درس تفسیر کی ابتدا ہوگی اور ذمہ دار حافظ مولوی صیام ہوں گے۔
اسی طرح مسجد میں افطاری کے لیے جو روزے دار آتے ہیں ان سے افطاری سے قبل مختصر دینی گفتگو ہو یا کتابی تعلیم ہوگی۔
3) سیب میں ڈبی کے ذمہ دار حافظ عبدالباری کولا صاحب اور موصوف کے ساتھ مولوی صیام اور محتشم عبدالقوی صاحب ہوں گے۔
4(روی میں ڈبیوں کے ذمہ دار مولوی حارث اکرمی مولوی جساد سعدا اور جناب ارشد رکن الدین صاحب کو طئے کیا گیا۔
5) سال کے آخر میں شعبہ کا ہر ذمہ دار پورے سال کی رپورٹ پیش کرے گا۔
6) أبناء کا ہر ممبر ماہانہ اپنی حیثیت کے مطابق کچھ رقم جمع کرے گے۔
7)مادر علمی جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ میں چند طلبہ کی کفالت کا انتظام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
8) أبناء کی انتظامی میعاد دو سال طئے کی گئی۔
آخر میں مولوی نجم الحسن کی دعا پر نشست برخواست ہوئی۔
واضح رہے کہ تقریبا 25 ممبران أبناء جامعہ نے اس مجلس میں شرکت کی اور اپنی مفید آراء سے نوازا۔