بھٹکل کے جناب محمد مصدق کیمیا آل انڈیا ملی کونسل کے محکمۂ سماجی خدمات کے سکریٹری منتخب

بھٹکل : اہالیانِ بھٹکل کے لیے یہ بڑی مسرت کا مقام ہے کہ جناب محمد مصدق کیمیا صاحب کو آل انڈیا ملی کونسل کے محکمۂ سماجی خدمات کے سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

ایک خط کے ذریعہ موصوف کو اطلاع دیتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے ذمہ داران نے کہا کہ یکم فروری "ہوٹل آئیوری ان” شیکسپیئر سرانی، پارک سرکس، کولکاتہ (مغربی بنگال) میں منعقدہ آل انڈیا ملی کونسل کی 23ویں سالانہ جنرل (ٹرمینل) میٹنگ کے موقع پر آپ کو سماجی خدمات کے محکمہ کے سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ محکمہ انسانی بھائی چارے کی بنیاد پر ملک میں جاری سماجی خدمت کی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فسادات اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں تعاون اور ہم آہنگی کا کام کرے گا۔

یاد رہے کہ محمد مصدق صاحب بھٹکل سے تعلق رکھتے ہیں اور بنگلورو میں مقیم ہیں۔ سماجی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران انہوں نے انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت بہت سی خدمات انجام دیں تھیں جس کا اعتراف اہالیانِ بنگلور کے ساتھ کرناٹک کے دیگرشہروں کے لوگوں نے بھی کیا ۔ میڈیکل اور دیگر میدان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انہوں نے انتھک کوششیں کی تھیں جس کا ہر کسی کو اعتراف ہے۔

اس موقع پر فکروخبران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

«
»

نفرت انگیز تقریر کے الزام میں میسور میں ایک شخص گرفتار

کرناٹک : وزیر اعلیٰ 7 مارچ کو پیش کریں گے بجٹ ، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کس طرح کے اقدامات کرے گی کانگریس حکومت؟؟