بھٹکل میں موسم نے کروٹ لے لی

بھٹکل : شہر میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے۔ گذشتہ تقریباً تین ماہ سے چل رہی ہلکی سردی گرمی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ گرمی کے اچانک بڑھ جانے سے صحت پر بھی اس کے مضر اثرات پڑسکتے ہیں۔

کرناٹک کا ساحلی علاقہ عام طور پر گرم مانا جاتا ہے اور بارش کے موسم کو چھوڑ کر بقیہ مہینوں میں گرمی کے ساتھ رطوبت زیادہ پائی جاتی ہے۔ ابھی تقریباً تین ماہ میں گرمی کا اثر کم تھا ، دسمبر کے آغاز کے ساتھ رات کے آخری حصہ میں سردی محسوس کی جارہی تھی جس کے بعد دو چار روز سے گرمی میں اضافہ ہوا ہے اور رات کے اوقات میں بھی گرمی سے لوگوں کی نیندیں متأثر ہورہی ہیں۔  

«
»

لوہے کے ٹکڑے اٹھانے پر کونکن ریلوے کے ملازم نے دو لڑکوں کی کردی پٹائی

ڈی کے شیوا کمارسدارامیا کی حمایت میں آئے آگے ، دیا یہ بڑا بیان