رسوئی گیس لیک ہونے سے لگی آگ ، ایک شخص زخمی ، املاک کو پہنچا نقصان

بنٹوال: سجیپا موڈا گاؤں کے سبھاش نگر میں ایک گھر میں رسوئی گیس سلنڈر کے لیک ہونے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے اور اس کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ گھر گنیش نامی شخص کی ملکیت میں آتا ہے۔ آگ لگتے ہی اس نے بجھانے کے لیے کوششیں کیں اس دوران اس کے ہاتھوں پر چوٹیں آئیں۔

بنٹوال فائر بریگیڈ نے بعد میں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ گھر میں موجود گیس گیزر اور فریج مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ نقصان کا تخمینہ لگ بھگ 75000 روپے ہے۔

«
»

بہار: پرائیویٹ ہاسٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے یکے بعد دیگر کئی دھماکے، آس پاس کے گھربھی لپیٹ میں

سوشیل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ سے ادے گیری میں گرمایا ماحول ، پولیس نے داغے آنسو کیس کے گولے