مکتب جامعہ اسلامیہ کارگدے کی طرف سے اسلامی ثقافتی نمائش کا انعقاد ، غزوات ، تاریخِ ہند ، مسلم سائنسدان ، فلسطین اور بھٹکل کی تاریخ جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش

بھٹکل  (فکر و خبر نیوز ) مکتب جامعہ اسلامیہ بھٹکل کارگدے کے طلباء نے اسلامی ثقافتی نمائش کا آج شاندار اہتمام کیا۔ اس ثقافتی نمائش میں اسلام کے مختلف ادوار کے کارنامے بچوں نے ماڈل کی شکل میں پیش کر کے بہترین انداز میں اس کی تفصیلات بھی بیان کی۔ماڈل کی تفصیلات بیان کرنے کے دوران بچوں کی ہمت کی داد دینی چاہیے جو بلا جھجک اس کی تاریخ پر روشنی ڈال رہے تھے۔ بچوں نے اس بات کا بھی خصوصی لحاظ رکھا ہے کہ ہر ماڈل کے ذریعہ اسلامی تاریخ کی کچھ جھلکیاں پیش کی جائیں اور مسلمانوں کی تاریخ پر سامنے والے کو سوچنے پر مجبورکیا جائے۔

مختلف عناوین پراسلامی نمائش کا اہتمام طلبہ کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنتوں کی عکاسی کررہی ہے۔ ہر کمرہ ایک عنوان کے لیے مختص کیا گیا گیا ہے جس میں مختلف ماڈلز رکھے ہوئے ہیں اوروہاں موجود طلبہ ہر ایک کی تاریخ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

غزوات ، طب نبوی ، مسجد الحرام ، اسلام اور سائنس ، مسلم سائنسدان ، بھٹکل ، جماعت المسلمین بھٹکل ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، فلسطین ، تاریخِ ہند اور دیگر عناوین کو مالز کی شکل میں سامنے لاکر طلبہ نے دیگر مدارس کے لیے ایک نمونہ پیش کیا ہے۔

آج صبح جیسے ہی نمائش کا آغاز ہوا تو دوپہر ایک بجے تک صرف خواتین کے لیے داخلہ کی اجازت دی گئی ، مختلف اسکول اور مدارس کی طالبات نے بھی مکتب جامعہ اسلامیہ کارگدے پہنچ کر نمائش دیکھی ، بعدِ عصر اور بعدِ عشاء مردوں کے لیے اہتمام کیا گیا تھا اور اندازے سے زائد لوگوں نے پہنچ کر اس نمائش کے ذریعہ اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔

ذمہ داران کے مطابق نمائش کل بھی جاری رہے گی۔ صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک خواتین کے لیے اور بعد عصر سے عشاء کی اذان تک مردوں کے لیے داخلہ کی اجازت ہوگی۔

«
»

اپنی کھسکتی زمین کو بچانے کے لیے بی جے پی اور کیجریوال کے درمیان سمجھوتہ اظہر من الشمس: کانگریس

بھٹکل کے مشہور شاعر سید سمیع اللہ برماور متھیاس فیملی پوئٹری ایوارڈ 2024 کے لیے منتخب