ملک کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت میں کمی ، تمل ناڈو میں بارش کے امکانات

دہلی سمیت ملک کے کئی ریاستوں میں درجہ حرارت مسلسل نیچے گرتا جارہے جس کی وجہ سے ٹھنڈ بڑھ رہی ہے۔ جس کے بعد ان ریاستوں کے کئی اضلاع میں گہرا گہرا اور سرد لہر بھی چلنے کے خدشات بڑھ گیے ہیں۔

پہاڑی ریاستوں کے ساتھ اب پورے شمالی اور وسطی ہند میں ٹھنڈ کی شدت بڑھ چکی ہے۔ شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے۔ وہیں وسطی ہند میں بھی درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ میدانی ریاستوں میں کپکپی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ دوپہر میں دھوپ نکلنے سے تھوڑی راحت مل رہی ہے لیکن رات میں درجہ حرارت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کئی ریاستوں میں ٹھنڈ کو لے کر محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ ٹھنڈ ہے۔ منگل کو سری نگر میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ اس سیزن میں یہ سری نگر کا سب سے کم درجہ حرارت رہا۔ ڈل جھیل سمیت کشمیر کے تقریباً سبھی آبی ذخائر جمنے لگے ہیں۔

وہیں تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں آج شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ علاقائی موسم  سائنس مرکز کی پیش گوئی کے مطابق کانچی پورم، تروولور، چنئی اور چینگل پٹو ضلعوں والے کے ٹی سی سی علاقے میں شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔ ان ضلعوں کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسم بلیٹن میں ولوپورم اور پڈوچیری ضلعوں میں بھی شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ احتیاط کے طور پر ان علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ منگل کی شام کو لیا گیا تاکہ ممکنہ خراب موسم کے درمیان طلبا اور ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

قومی آواز کے ان پٹ کے ساتھ

«
»

مرکزی وزیر داخلہ کا ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف تبصرہ : کانگریس نے مودی سے امت شاہ کو برخاست کرنے کا کیا مطالبہ

کے ایس آر ٹی سی ملازمین کا  31 دسمبر سے ہڑتال کا اعلان