بھٹکل : امسال انجمن گرلز ہائی اسکول کا باوقاراعزاز بتولِ انجمن ام کلثوم محتشم کے نام ، ماریہ قبطیہ حاجی فقیہ اور صفیہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ، جانیے مکمل تفصیلات!

بھٹکل : تعلیمی اورغیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے پرانجمن گرلز ہائی اسکول کی ایک طالبہ کو ہر سال باوقار اعزاز ’بتولِ انجمن‘ سے نوازا جاتا ہے ۔ امسال یہ باوقار اعزاز سال 25-2024 ام کلثوم بنت عبدالسلام محتشم کے نام رہا۔ دوسرے نمبر پر ماریہ قبطیہ بنت محمد مظہرحاجی فقیہ کو اور ممتاز طالبہ کا خطاب صفیہ بنت سید جعفر صادق کو ان کی شاندار کامیابی کے پیشِ نظردیا گیا۔

اس کے لیے ایک شاندار پروگرام 15 دسمبر کو 53 ویں سالانہ جلسہ کے طور پر منعقد کیا گیا جس میں بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی اسسٹنٹ پی ایس آئی دیپا جی نائک  اوربھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال سے ڈاکٹر طوبہ تنعیم بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جنہوں نے تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر طالبات کو ابھارا اور بے مثال طالبہ بننے کے لیے اپنے خواب کی تعبیر پورا کرنے پر زور دیا۔

پروگرام کا آغاز عائشہ کی تلاوت قرآن سے ہوا، اس کے بعد ام کلثوم کے انگریزی اور اردو میں ساعفہ نے ترجمہ کیا۔ صادقہ نے حمد اور منذرہ طیبہ نے نعت پیش کی۔ اسکول کا ترانہ، ترانہ انجمن، منظرہ طیبہ اور اس کی سہیلیوں نے خوبصورت انداز میں سامعین کے گوش گزار کیا۔

سالانہ رپورٹ اسکول کی ہیڈ مسٹریں بی بی عطیہ نے پیش کی جبکہ خطبۂ استقبالیہ آسیہ اے جی، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس اور سائنس اینڈ میتھمیٹکس ٹیچر نے  پیش کیا۔

محترمہ شوبھا یو نائک (فزیکل ایجوکیشن ٹیچر) کی 34 سالہ خدمات پر انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کا اختتام سکول ٹیچر نصرت جہاں گنگولی کے شکریہ کے کلمات پر ہوا۔

اس موقع پر انجمن کالج فار ویمن کی پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ محتشم ،انجمن ڈگری کالج کی وائس پرنسپل مسز طالیہ معلم ، انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی سکول نوائط کالونی کی ہیڈ مسٹریس مسز صبا دامدا اورانجمن الفطرہ اسلامک اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ شہناز جوکاکو وغییرہ نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت انجمن خواتین مشاورتی کمیٹی کی چیئرپرسن سیما ابوبکر قاسمجی نے کی۔

«
»

مولانا ارشدمدنی نے وقف ترمیمی بل کی پول کھول کررکھ دی

بھٹکل میں اسکول وین کو لگی آگ ، بچے محفوظ