چلتی ٹی ٹی فورس میں لگی آگ

کارکلا، : کارکلا سے کالسا جانے والی ایک ٹی ٹی فورس آگ کی زد میں آنے کا حادثہ آج شام پیش ایا۔
گاڑی کڑپاڑی سے تعلق رکھنے والے پرشانتھ نامی شخص کی تھی اور اس میں کچھ مسافر سوار تھے جو کالسا جا رہے تھے۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
علاقے میں موبائل رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ بڑی دیر کے بعد منظر عام پر آیا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ فائر ٹینڈر کی گاڑیاں پہنچنے تک گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی۔

«
»

2024: دنیا کا گرم ترین سال، موسمیاتی تبدیلیوں نے تاریخ کے ریکارڈ توڑ دیے

رقت آمیز دعا کے ساتھ مرڈیشور میں جاری دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام کو پہنچا