اسرائیل کی شام پر 350 سے زائد فضائی حملے، اہم فوجی اہداف تباہ

(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ دنوں میں اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں پر مسلسل فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں شامی فوج کے اہم اثاثے تباہ ہو گئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی صبح سے 350 زائد فضائی حملے کیے، جن میں دمشق کے المزہ ملٹری ایئرپورٹ، اللاذقہ بندرگاہ اور دیگر اہم فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
حملوں میں شامی فوج کے ہوائی اڈوں، ریڈار سٹیشنوں، فوجی گوداموں، سائنسی تحقیقی مراکز اور فضائی دفاعی نظام کو بھی تباہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اس دوران شام کے سٹریٹجک ہتھیاروں کے ذخیرے پر بھی حملے کیے، جس سے بڑی تباہی اور نقصان ہوا۔

یاد رہے اسرائیل نے 1967 میں شامی سطح مرتفع کے سب سے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور 1981 میں اس کے الحاق سے قبل 1973 کی جنگ میں شام کے حملے کو پسپا کر دیا تھا۔

«
»

رقت آمیز دعا کے ساتھ مرڈیشور میں جاری دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام کو پہنچا

سعودی عرب کا 2034 فیفا ورلڈ کپ: ماحولیاتی پائیداری کا نیا معیار قائم کرنے کی کوشش