40 سال قبل لاپتہ ہونے والا لبنانی  جیل سے رہا ہونے کے بعد کیسا نظر آیا؟؟

حماۃ: 40 سال قبل لاپتہ ہونے والا ایک لبنانی شامی باغیوں کی فتح کے بعد حماۃ شہر کی جیل سے برآمد ہوا۔ اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے اورپوری طرح وہ بدل چکا تھا۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کے شہر حماۃ پر جب باغیوں نے کنٹرول حاصل کیا تو انھوں نے شہر کے جیل کے دروازے کھول دیے اور قیدیوں کو رہا کر دیا، جس کے بعد بڑے رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، الجزیرہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

دوسری طرف شامی سوشل میڈیا پر سینٹرل جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کی فہرست بھی زیر گردش ہے، جس میں لبنانی خانہ جنگی کے دوران شامی افواج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد غائب ہونے والا ایک لبنانی بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جیل میں زیادہ تر قیدی وہ تھے جنھیں بشار حکومت نے باغی سمجھ کر بغیر مقدمات قید کر رکھا تھا، جہاں وہ کئی دہائیوں سے قید تھے اور ان کے رشتہ دار انھیں تلاش کر رہے تھے یا انھیں مردہ سمجھ لیا تھا۔

ایک ایسی تصویر بھی سامنے آئی جو شمالی لبنان کے شہر عکار کے ایک 60 سالہ شخص کی تھی، جو تقریباً 40 سال قبل لاپتا ہو گیا تھا، حماۃ کی جیل سے نکلنے والے اس شخص کی تصویر چند گھنٹوں کے دوران جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔

«
»

بھٹکل میں آئی این ایف کی طرف سے جنوری میں منعقد ہورہا ہے ٹریڈ ایکسپو ، جانیے مزید تفصیلات!

شام میں بشار الاسد کا 24 سالہ اقتدار ختم، ملک چھوڑ کر فرار