"شہدائے اسلام”  پر شعبۂ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں سیمینار

بھٹکل : مؤرخہ ۳۰/جمادی الأولی 1446 مطابق 3/ دسمبر 2024  بروز منگل شعبۂ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں "اللجنة العربیة” کی طرف سے شعبۂ ثانویہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عظیم الشان سیمینار بعنوان "شہداء اسلام” منعقد کیا گیا۔

اس سیمینار کا آغاز پرسوز آواز کے مالک حافظ احمد عجائب (متعلم سوم عربی د) نے آیات قرآنیہ سے کیا۔

بعد ازاں محمد عیان پوٹلی(متعلم اول عربی الف) نے اپنی آواز کے جادو سے حب نبوی سے عاری بنجر دل میں جوت جگانے کا کام کیا۔

اس کے بعد مقالات کا سلسلہ شروع ہوا۔ اسمائے مقالہ نگاران و عناوین کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

١: شہید انبیاء علیہم السلام

(مقالہ نگار: زکریا حافظ)

٢: شہید صحابہ رضی اللہ عنہم

(مقالہ نگار: احمد حسین فقیہ بھاؤ)

٣: سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ

(مقالہ نگار: عبدالرحمن آرمار)

٤: نواسۂ رسول حضرت حسین رضی اللہ عنہ

(مقالہ نگار: عبدالرحمن شاہ بندری)

٥: حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما

(مقالہ نگار: عمار پائلٹ)

٦: مسند شافعی کے وارث امام بویطی رحمہ اللہ

(مقالہ نگار: نفیر آرمار)

٧: محدث کبیر امام نسائی رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: حسن رکن الدین)

٨: صاحب مجمع البحار محمد پٹنی رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: عبداللہ شیخ) 

٩: سفاک تاتاریوں کا قاتل جلال الدین خوارزمی رحمہ اللہ

(مقالہ نگار: محمد کاڑلی)

١٠: بحر متوسط کا سورما  عروج باربروسا رحمہ اللہ

(مقالہ نگار: عبداللہ شریف)

 ١١: شیر میسور ٹیپو سلطان شہيد رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: خبیب چنا)

١٢: امیر المؤمنین سید احمد شہید رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: عبدالہادی ایس ایم)

١٣:  سوڈان کا مرد مجاہد مہدی سوڈانی رحمہ اللہ

(مقالہ نگار: مطیب کوبٹے)

١٤: ریگستان کا شیر، عمر مختار رحمہ اللہ

(مقالہ نگار: نجم الثاقب بیہاٹی)

١٥: غازی انور پاشا رحمہ اللہ

(مقالہ نگار: عبدالرحمن صدیقہ)

١٦: اخوانی تحریک کے پہلے مرشد امام حسن البنا شہید رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: عبدالرافع خطیب)

١٧: مفسر قرآن، صاحب طرز ادیب ومفکر، سید قطب شہید رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: رائد قاضی)

١٨: پاسبانِ فلسطین شیخ احمد یاسین شہید رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: ناصف قاسمجی)

١٩: مجاہدِ شہید اسماعیل ہنیہ رحمة اللہ علیہ

(مقالہ نگار: اوصاف محتشم) 

٢٠: طوفان اقصی کا ہیرو  یحیی سنوار رحمہ اللہہ (مقالہ نگار: زیاد کھروری)

مذکورہ عناوین پر طلبہ نے اپنی ابتدائی کاوشوں کو پیش کیا، جو کہ ابتدائی ہونے کے باوجود وقیع تھے۔ اس موقعہ پر مہتمم جامعہ حضرت مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی دامت برکاتہم نے مقالہ نگاروں کو مبارکباد دی اور اپنی مفید نصائح سے بھی نوازا۔ بعد ازاں آپ ہی کے ہاتھوں طلبۂ سوم عربی (د) کی پیشکش رودادِ سفر کا اجرا عمل میں آیا۔

آخر میں اس سیمینار کے مہمان خصوصی بانی ادارہ فکروخبر مولانا سید ہاشم نظام ندوی صاحب نے ان کاوشوں کی خوب تعریف کی اور طلبہ کو تعلیمی میدانوں میں ترقی کرنے کے راز بتائے۔ سیمینار کے اختتام پر مشرف اللجنۃ مولانا عبد الرشید شہراز شاہ بندری ندوی صاحب نے ان مقالات کو کتابی شکل دے کر زیور طبع سے آراستہ کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے تمام مہمانان کے ساتھ اساتذہ  کا خصوصا اس سیمینار کے محرک استاد گرامی مولانا فواز منصوری صاحب ندوی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

اس سیمینار کے کنوینر زیاد کھروری نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ معن بائیدہ، نور الرحمن رکن الدین(متعلمین چہارم عربی ب) اور سید ایاز پیرزادے، رشدین ایس ایم، عبدالنور صدیقی (متعلمین چہارم عربی الف) بھی نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دینے میں شریک رہے۔

رپورٹ

زیاد بن انیس کھروری

بزم صحافت

اللجنۃ العربیہ شعبۂ ثانویہ

جامعہ اسلامیہ بھٹکل

«
»

محفل شعر و ادب کے زیر اہتمام طرحی مشاعرہ ۔ بھٹکل کے شعراء نے پیش کیا شاندار کلام

میپ پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کرنے کا نتیجہ ، بہار کا ایک خاندان گھنے جنگلات میں رات بسر کرنے پر ہوا مجبور