بھٹکل میں بھی طوفان فینگل کا اثر ، آسمان ابر آلود ، بارش کے امکانات

بھٹکل : شہر میں کل رات سے طوفان فینگل کا اثر نظر آرہا ہے۔ کل رات بوندا باندی ہوئی اور موسم سرد رہا۔ آج جیسے جیسے سورج چڑھتا رہا موسم میں بھی تبدیلی صاف طورپر محسوس کی جانے لگی اور شام ہوتے ہوتے بادل نے آسمان کو گھیرلیا۔ فی الحال آسمان ابرآلود ہے اور بارش کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ مکحمۂ موسمیات کے مطابق رات دس بجے کے بعد بارش ہوسکتی ہے اور کل بھی موسم اسی طرح موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو میں طوفان فینگل کی وجہ سے کئی اضلاع متأثر ہوئے ہیں اور چنئی میں ہوائی کو اڈے کو بند کیا گیا ہے۔

«
»

طوفان فینگل :  ضلع جنوبی کنیر ا اور اڈپی کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان

خاتون نے بغیر ٹکٹ امریکا سے فرانس تک سفر کیسے کیا؟ جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران!