علی پبلک اسکول بھٹکل کے طالب علم مستفیض کولا کراٹے اسپورٹ میں نیشنل لیول کے مقابلے کے لیے منتخب!

(فکرو خبر نیوز)کرناٹک کے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ اسکولوں کے درمیان ضلعی سطح کے مقابلے میں شاندار کامیابی کے بعد علی پبلک اسکول بھٹکل کے ہونہار طالب علم مستفیض کولا نے ریاستی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ آج وجے پورہ، دیون ہلی (بینگلور) میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے قومی سطح کے مقابلے کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔یہ مقابلہ کراٹے کی 14 سال سے کم عمر اور 29 کلو وزن کے بچوں کے درمیان ہوا، جس میں 28 طلبہ نے شرکت کی۔ مستفیض کولا نے اس کٹیگری میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیشنل لیول تک پہنچنے والے بھٹکل پہلے طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔قومی سطح (نیشنل لیول) کا یہ مقابلہ 21 دسمبر 2024 کو پنجاب میں منعقد ہوگا، جہاں مستفیض کولا اپنی محنت اور مہارت کے ساتھ ریاست کرناٹک کی نمائندگی کریں گے۔علی پبلک اسکول کے ذمہ داران نے مستفیض کولا کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور قومی سطح کے مقابلے میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بتادیں کہ یہ کھلاڑی "ریولوشن مارشل آرٹس اکیڈمی بھٹکل” میں کراٹے پریکٹس کرتے ہیں۔

«
»

کرناٹک کے وزیر داخلہ نے محکمۂ پولیس کو دی ہدایت ، فرقہ پرست طاقتوں پر لگام کے لیے سخت کارروائی کی جائے

لبنان کے بعد کیا غزہ میں بھی جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کی امید ہے؟